ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیالکوٹ واقعہ: پولیس نے مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے واقعے میں ملوث مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے رہنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے نئے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں