ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2 ماہ میں بجلی صارفین پر115 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا

 اسلام آباد: 2 ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر115ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

ذرائع کے مطابق نومبرسے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے 94 پیسے اضافے سے صارفین کو115ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔

2 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی7 روپے26 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر تقریبا 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر او دسمبر میں صارفین پر تقریبا 25 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں