ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپ کے دوران کشمیری حریت پسند جاں بحق ہوگیا جس سے متنازع علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ صبح سویرے ضلع پونچھ کے علاقے سورن کوٹ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کو شک تھا کہ علاقے میں مسلح گروپ کے کارکنان چھپے ہوئے ہیں۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ’ہم نے ایک حریت پسند کو ہلاک کردیا ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں اسی علاقے میں بھارتی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں ایک بس پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑ گیا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ بس پر حملہ حریت پسندوں نے کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

مبینہ طور پر جنگجوؤں نے سری نگر کے مضافاتی علاقے میں بس پر فائرنگ کی تھی جس میں 16 اہلکار زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وادی کشمیر کے پولیس سربراہ وجے کمار نے الزام عائد کیا کہ پیر کو ہونے والا حملہ جیشِ محمد کے کارکنان نے کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں