ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: فٹبال چیمپئن شپ کی جیت پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 124 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فٹبال کی جیت کے جشن کے دوران فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے صحت کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یمن کی انڈر 16 لڑکوں کی فٹ بال ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کے بعد گزشتہ روز جشن منایا اور جیت کی خوشی میں فائرنگ کی جس کے باعث بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رونما ہونے کے بعد حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ دارنہ طور پر اپنی خوشی کا اظہار کریں اور فائرنگ اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں