ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہفتے کو سال کی سرد ترین صبح ریکارڈ

 کراچی: شہر میں ہفتے کو رواں موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ ہوئی جس میں کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ بلوچستان سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح شہر قائد میں حالیہ موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ ہوئی، پارہ دو روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری کمی سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

صبح کے وقت کہر چھانے کے سبب حد نگاہ تین کلومیٹر تک کم ہوئی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری رہا، آج (اتوار) کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں