ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا،آصف باجوہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف)کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا، قومی ٹیم نے جس طرح ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی دکھائی ہے، وہ کافی حدتک اطمینان بخش ہے، کوریا کے خلاف سیمی فائنل میں 3 یلوکارڈز ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا،5 گول کرنے کے بعد ان کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہوتا نظر آیا ۔انہوں نے کہا کہ واپسی پر ہرشعبے میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے مزید کام کرنا ہوگا، گول کیپرز کی کارکردگی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس شعبے میں بہتری پر خاص توجہ دی جائے گی۔ امید ہے کہ 2022 میں کارکردگی میں نمایاں فرق دکھائی دے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں