ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکسلا میں والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

ٹیکسلا: پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

والدہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا دل تاج گھر آیا اور کسی بات پر لڑائی جھگڑے کے دوران میرے چہرے کو اپنے ناخنوں سے زخمی کردیا۔

ٹیکسلا پولیس نے خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت فوری مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید دل تاج کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا، ماں جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک امر ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق  نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں