ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے مزید ایک شہری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال  فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں  نے  فائر کھولتے ہوئے ایک نہتے کشمیری نوجوان کوشہید کرڈالا۔  انہوں نے  زبردستی گھروں میں گُھستے  ہوئے  خواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسزتعینات کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں