ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں طویل سفر پر خواتین کے ساتھ مرد کا ہونا لازمی قرار

کابل:افغان طالبان کی حکومت امارات اسلامیہ نے طویل سفر طے کرنے کیلیے خواتین کے ساتھ قریبی رشتہ دار میں سے کسی مرد کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات اسلامیہ کے ترجمان نے کہا کہ خواتین کے 45میل سے زیادہ دور سفر پر قریبی رشتہ دار میں سے کسی مرد کا ہونا لازمی ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے وقت حجاب لینا بھی ضروری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عورتوں کی حفاظت کیلیے کیے گئے ہیں، عورتوں کے سب سے زیادہ حقوق دین اسلام میں ہی بیان کیے گئے ہیں، جس کے اوپر ہم عمل پیرا ہوکر عورت کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں، جس معاشرے میں عورت محفوظ ہو ، اس میں امن قائم ہوتا ہے۔

The post افغانستان میں طویل سفر پر خواتین کے ساتھ مرد کا ہونا لازمی قرار first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں