ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آباد جمخانہ بلیوز جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ناظم آباد جمخانہ بلوز نے بلال فرینڈز کرکٹ کلب کو 58 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر بلال فرینڈز کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ناظم آباد جمخانہ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور کئے قادر خان نے 74 رنز ، زبیر دلاور نے 51 رنز اسکور کئے بلال فرینڈز کرکٹ کلب کی جانب سے شیراز حْسین اور جنید الیاس نے 3,3جبکہ زوہیب عابد نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب 223 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا۔ محمد آصف نے 67 رنز ، معظم ملک نے 49 رنز اور زوہیب عابد نے 45 رنز اسکور کئے ناظم آباد جمخانہ بلوز کی جانب سے عرفان اللّٰہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں