لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں، عمران خان نہیں بتاسکے کس ملک سےکتنا پیسہ آیا،وزیر اعظم نے 4ملازمین کےذریعےپیسےمنگوائے۔
مریم صفدر نے کہا کہ عمران خان نےجھوٹ بولا اورجان بوجھ کرحقائق چھپائے، پی ٹی آئی کو امریکا،مڈل ایسٹ،آسٹریلیا،کینیڈا،انگلینڈ سےفنڈنگ ہوئی، عمران خان نےچوری نہیں کی تھی توتلاشی کیوں نہیں دیتےتھے؟
ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے7 سال تاخیری حربے استعمال کیے،اسٹیٹ بینک کے مطابق 26فارن اکاؤنٹس تھے،عمران خان کوفرارہونےکاموقع نہیں ملےگا،کسی لیڈرکیخلاف ایسے شواہدکبھی سامنے نہیں آئے،رپورٹ نےعمران خان کےچہرے سےنقاب ہٹادیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوشرباانکشافات ہیں، الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف رپورٹ جاری کی،عمران خان پہلے آدمی ہیں جنہوں نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا۔
