ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی فضائیہ نے حوثیوں کا بمبار ڈرون تباہ کردیا

دمشق: عین الاسد ہوائی کے اڈے کے قریب تباہ کیے گئے ڈرون طیارے کا ملبہ

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے بھیجا گیا بم بار ڈرون تباہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی شام اسے حدیدہ کی بندرگاہ کے سامنے ایک آئل ٹینکر سے مسلح حملے کے بعد مدد کے لیے ایک کال موصول ہوئی تھی۔عرب اتحاد نے حدیدہ کی بندرگاہ کے مقابل خطے اور سمندری گزرگاہ پر ایک بڑے خطرے کی نشاندہی بھی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی باغیوں کی بارودی کشتیوں کی نقل و حرکت کی بھی اطلاع ہے اور ہم نظر رکھ رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں