ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیالکوٹ میں گھریلو رنجش پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

سیالکوٹ: سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں گھریلو رنجش پر بدبخت بیٹے نے والد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کی حدود میں والد کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی شناخت دائم کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دو روز قبل اپنے والد ندیم کو قتل کیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق مقتول شادی ہال کا مالک تھا، ندیم کا بیٹے سے گھر میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اُس نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش بھی کی مگر بیٹے نے گلی میں آکر فائرنگ کردی۔

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ اندراج اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں دائم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں