ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، بوکو حرام کے خلاف کاروائی میں دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد جہنم واصل

نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے خلاف آپریشن میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فوج کے ترجمان اونیما نے تحریری بیان میں  واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں نے بورنو صوبے سے منسلک  بیو علاقے میں  فوجی دستوں پر   حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس واقع کے بعد  فوج کے بوکو حرام  کے برخلاف آپریشن  میں دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد  کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے اور  تنظیم کے  اسلحہ اور دیگر سازو سامان کو تحویل میں لے لیا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ بوکو حرام سالہا سال سے  متعدد عسکری آپریشنز کے باوجود  افریقہ  کے   گنجان ترین   ملک نائجیریا میں تا حال ایک سنگین مسئلہ ہے۔

اس ملک میں  2 ہزار کی دہائی کے اوائل سے اپنا وجود  برقرار رکھنے والی بوکو حرام  کے  2009 سے ابتک  کی  اجتماعی دہشت گرد کاروائیوں  میں  20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے  ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں