ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری؛ گھر سے مقتول خاتون کی لاش کا معمہ حل، الیکٹریشن گرفتار

 کراچی: پولیس نے لیاری میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا کیس حل اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو پیشہ کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے اور اسی کام کے سلسلے میں خاتون کے گھر آنا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون سمیرہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمیرہ کو ملزم فرحان نے قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹریشن ہے اور اسی سلسلے میں اس کا سمیرا کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ کے روز بھی وہ کام کے سلسلے میں گیا تھا لیکن اسی دوران اس نے موقع پاکر سمیرا کو قتل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں