ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

3 لاکھ روپے کے تنازع پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

 کراچی: شہرقائد کے علاقے گزری میں تین لاکھ روپے کے تنازع پر دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مالی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم مقتول کا دوست تھا اور تین لاکھ روپے کے تنازع پر اس کا قتل کیا۔

جمعرات کی شب گزری میں قتل کیے جانے والے اسماعیل کے مبینہ قاتل محمد نور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نور اور اسماعیل میں تین لاکھ روپے کا تنازع چل رہا تھا اور مقتول نے اپنے پیسے واپس مانگے تھے جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ملزم نے اس کے سر پرلوہے کا راڈ مارکر اسے قتل کردیا۔

ملزم اور مقتول ایک ہی بنگلے میں ملازمت کرتے تھے اور مقتول بنگلے کا مالی تھا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں