ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی شرکت پر امارات میں طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کی مہم

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے متحرک کارکنوں اور تنظیموں نے آیندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی حکومت کے بائیکاٹ کے لیے چلنے والی مہم نے یہ مطالبہ اس لیے کیا ہے ، کیوں کہ دبئی میں ہونے والی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔ اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کئی مہمات چل رہی ہیں ، جن میں’ایڈک انٹرنیشن ٹیتھ کانفرنس‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آیندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی جو 3فروری تک جاری رہے گی۔ ٹوئٹر پر ’’بائیکاٹ اسرائیل‘‘ اور ’’اسرائیل سے دوستی فلسطینیوں سے خیانت‘‘ کے عنوانات سے مختلف تحریکیں جاری ہیں،جو آہستہ آہستہ زور پکڑتی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پرجاری مہم میں خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کریں۔ مہم میں پیش پیش کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل خلیجی ممالک کے ادیبوں میں امارات میں ادب سے متعلق ایک نمایش میں اسی لیے شرکت سے انکار کردیا تھا کہ اس میں اسرائیلی وفد کو مدعو کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں