
راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں روابط کے مختلف منصوبوں بالخصوص تاپی منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کیلیے کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان کینیڈا کے ساتھ طویل مدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔