ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 مہنگائی اب کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے,ترجمان وزارت خزانہ کا دعویٰ

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ جولائی تا نومبر ہر سال مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

نجی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار اب کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء پر حکومتی سبسڈی نہیں ان کی قیمت بڑھتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 17 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مؤخر کیا اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 دن مؤخر رکھیں یا 15 دن ،یہ وزیر اعظم کی صوابدید پہ ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں