ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مری میں سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مری: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے  50 ہزار روپے کی نقدی،4 بڑی بیٹریاں، اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد ہوئے ہیں، جب کہ ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان مختلف مقامات پر پارک گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے۔

ایس پی صدر طارق محبوب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں