ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا نے قومی انڈر13ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا نے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ میں آل رائونڈکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خیبرپختونخوا کے نفیس اختر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 13 گیندیں قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نفیس اختر 44 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔9ویں نمبر پر میدان میں اترنے والے محمد نوید کے5 چوکوں کی بدولت26رنز نے بھی خیبرپختونخوا کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سدرن پنجاب کے عبدالرحمن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اوپنر محمد عمر کے 56 رنز کی بدولت سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔ خیبرپختونخوا کے ذوالکفل زین نے 3 جبکہ نفیس اختر اور محمد نوید نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں