ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن کی خانہ جنگی ایک اور صحافی کی جان لے گئی

شمال مغربی یمن کے شہر حجہ میں سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں کے تعاقب میں مصروف ایک صحافی کو ہلاک کر دیا گیا ۔

قائم مقام وزیر اطلاعات عبدالباسط القائدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اخباری نمائندہ مروان یوسف  حجہ شہر سے منسلک ہراد نامی قصبے میں جاری جھڑپوں کی زد میں آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں نے اس واقعے سے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ  ایرانی نواز حوثی سن 2014 سے یمنی دارالحکومت صنعا  اور دیگر علاقوں پر قابض ہیں جس کے جواب میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فوج نے یمنی حکومت کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔

یمن کی اس خانہ جنگی میں اب تک تین لاکھ ستتر ہزار افراد ہلاک اور ملکی معیشت کو 126ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں