ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی نیوز چینل کا رپورٹربن کر2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر 2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل لائی گئی۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق اعجاز چیمہ نامی گرفتارملزم نے 2019میں حاصل کردہ امریکی ویزے پربطور سینئر رپورٹر اقوام متحدہ کے اجلاس کی کوریج کی۔

سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے 2020میں اسی ٹی وی چینل کا نمائندہ خصوصی بن کردوسری مرتبہ ویزا حاصل کیا۔

امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا بعدازاں امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں