ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات سرد رہے گی

 کراچی:  آج (ہفتے) سے سمندری ہوائیں جزوی طورپرفعال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے سمندر کی بند ہوائیں جزوی طورپربحال ہونے کی توقع ہے رات سے صبح کے درمیان بلوچستان کی شمالی اورشمال مشرقی جبکہ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں بارش کا سبب بننے والے مغربی سلسلے کی وجہ سے سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں رک گئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3روزکے دوران شہرکا مطلع دن میں صاف جبکہ رات میں سرد رہنے کی توقع ہے اس دوران کم سے کم پارہ 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26سے28ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

بدھ کو دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے،جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 12.7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں