ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے ، نوم چومسکی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی دانشور نوم چومسکی نے مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک وڈیو بیان میں نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے جس نے 25 کروڑ
مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے اسے ایک ہندو نسل پرست ریاست میں تبدیل کررہی ہے۔نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا موازنہ فلسطین سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خوف ناک جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے، ہندو قوم پرست مودی حکومت نے انہیں بڑھاوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت حد تک مقبوضہ فلسطین سے ملتے جلتے ہیں۔

The post بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے ، نوم چومسکی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں