ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا سر اب ٹھیک ہے بہت جلد مزیدبہتر ہوجائوں گا،اسٹیو اسمتھ کا مداحوں کو پیغام

سڈنی(جسارت نیوز)سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ پکڑنے کے دوران سر کے بل گر کر بیہوش ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا۔اسمتھ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ ان کا سر اب ٹھیک ہے اور وہ مزید ٹھیک ہوجا ئیں گے۔سری لنکا کے خلاف سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سپر اوور میں اسٹیو اسمتھ نے بائونڈری سے باہر جاتی گیند کو ہوا میں اچھل کر کیچ کرنے کی کوشش کی تھی۔اسمتھ کیچ پکڑنے میں تو ناکام رہے لیکن انہوں نے اس دوران گیند کو بانڈری کے اندر پھینک دیا اور چھکا بچا لیا تاہم اس کوشش کے دوران بانڈری سے باہر سر کے بل گر کر کنکشن (سر چکرا کر بیہوش)کا شکار ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں