ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے حکومت سے مزید 18ارب کے فنڈز مانگ لیے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک میں بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں پر وقتا فوقتا نظر ثانی کیلیے حکومت سے مزید18 ارب 36 کروڑ 47لاکھ روپے مانگ لیے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) آج الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے اور حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو نجی پاور کمپنیوں(آئی پی پیز) کے مطابق ادائیگیوں کی منظوری سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

ایکسپریس کو دستیاب ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس،ایوی ایشن اور وزارت دفاع کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ارب روپے سے زائد مالیئت کی تکنیکی ضمنی گرانٹس و فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزارت دفاع کے زیر انتظام چلنے والے سر سید سکول اینڈ کالج برائے خصوصی تعلیم کو رواں مالی سال 2021-22 کیلئے چھ کروڑ 71لاکھ27 ہزار687 روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری دیئے جانیکا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں