ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو فیصلوں کا اختیار دے دیا

 لاہور: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا، اس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات

اجلاس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی شریک تھے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں