ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری

 کراچی: پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے، 550صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزیدڈھائی سال لگیں گے۔

شاہد رسام کا حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور فاؤنڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی مدد سے کام آسان ہوجائے گا،انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، نمائش کیلیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے ،پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں