ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی،گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل احساس ” کوئی بھوکا نہ سوئے“ کے 3موبائل یونٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی۔گورنر ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروگرام کے تحت 3 موبائل یونٹس کا افتتاح کیا۔ ان موبائل یونٹس سے غریب اور نادار افراد کو تین وقت کھانا فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو شخص پاکستان کے وجود کے خلاف ہے اْس سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا اْس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا، عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس کی صورت میں کم کیا جا سکتا تھا کیا ہے، حکومت کو یہ گوارا نہیں کہ مہنگائی بڑھائے۔کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کے تعاون سے خریدے گئے موبائل یونٹس میں سے 3 کراچی جبکہ باقی حیدرآباد ،سکھر اور لاڑکانہ روانہ کیے جائیں گے آج بروز جمعرات سے ان ٹرکس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پورے ملک میں اس دائرے کو وسیع کریں تاکہ اچھا اور معیاری کھانا غریبوں تک پہنچے، مختلف ویلفیئر ٹرسٹ اس پروگرام میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں