ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی باشندے کو ہلاک کرنے والے کتوں کی امریکی مالکن کا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکا میں چند روز پہلے ریاست نیو میکسیکو میں دو کتوں نے حملہ کر کے ایک سعودی باشندے سعد العنزی کو جان سے مار ڈالا تھا۔

یہ دونوں کتے سعد کی ایک امریکی پڑوسن ماریا کیلی کے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماریا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گھر سے باہر تھی۔ اسے اس حملے کی توقع نہیں تھی کیوں کہ دونوں کتے گھر میں بند تھے۔ماریا کے مطابق وہ اس واقعے پر نہایت رنجیدہ ہے۔ اس نے اپنے پڑوسی سعد کو اچھے اخلاق کا مالک قرار دیا۔

جائے واقعہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سعد العنزی کی پنڈلی میں گہرے زخم آئے تھے اور اس کے کپڑے خون میں لت پت تھے۔ہنگامی امداد کے لیے 911 پر اطلاع دینے کے بعد ایمبولینس کی گاڑی پہنچ گئی۔ طبی کارکنان نے العنزی کے دل کو جھٹکے دیے اور اسے فوری طور پر مانٹین فیو ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا۔ مرکز پہنچ کر سعد نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سعد کی موت خون کی بڑی مقدار بہہ جانے کے سبب واقع ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں