ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کو رمضان میں فلسطینی مزاحمت شدید ہونے کا خوف

نابلس کے قصبے بیتا میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) شیخ جراح میں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں کے اشتعال نے صہیونی حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق مغربی کنارے کے تمام حصوں میں رمضان کے دوران مزاحمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ برس رمضان کے دوران شیخ جراح پر چڑھائی کے ردعمل میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے،جسے صہیونی حکومت بھلا نہیں پائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پرتشدد کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا اور بیت دجن کے علاقے جبل صبیح میں اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 4 صحافیوں سمیت 87 شہری زخمی ہوئے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق 57 فلسطینی آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں