ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے ٹی پی ورلڈٹینس، اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

پام بیچ کائونٹی(جسارت نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی نے امریکی جوڑی کو6-3،6-7اور 10-4سے شکست سے دو چار کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے کہا کہ وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔اعصام الحق اور نیدو ویوسف کا فائنل میں مقابلہ راجرجولیئن اور مارسیلو سے ہو گا۔کوارٹرر فائنل میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ساتھی قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو نے میدان مارا تھا، فتح کا اسکور 5-7، 7-6اور 8-10تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں