واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ انتہاپسندوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابقٹرتھ سوشل لانچ ہوتے ہی ایپل ایپ اسٹور کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے روک دیا گیا تھا۔ ٹرتھ سوشل کے سی ای او ڈیون نونس اور ریپبلک پارٹی کے سابق رکن نے بتایا کہ ایپ کومارچ کے آخر تک مکمل فعال کر دیا جائے گا۔