ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ سندھ جامشورو میں داخلے کے لیے فارم جاری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2022ء کے تحت بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ کے فارم جاری کیے گئے ہیں جو اپنے ای پورٹل اکاؤنٹ سے 11 مارچ تک ڈاؤن لوڈ کرکے پُر کرنے کے بعد جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پسند علی کھوسو اور پرووسٹ ماروی گرلز ہاسٹلز ڈاکٹر ناہید آرائیں نے اپنے الگ الگ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ تعلیمی سال 2022ء کے تحت بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات متعلقہ ہاسٹلز میں الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل فارم طلبہ و طالبات کے ای پورٹل پر جاری کیے گئے ہیں، جہاں سے فارم اور 100 روپے کا چالان ڈاؤن لوڈ کیا جائے، جس کے بعد چالان حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواکر فارم ہر لحاظ سے مکمل پُر کرنے اور مطلوبہ تعلیمی اسناد کے ساتھ متعلق پرووسٹ آفسز میں جمع کرائے جائیں تاکہ میرٹ پر ہاسٹلز میں ان کی الاٹمنٹ ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں