کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرحمن ملک کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
ہے۔دریں اثنا صوبائی امیر نے جماعت اسلامی تلہار کے رکن حافظ عبدالحق انصاری کی والدہ اور حکیم شمس الحق کی اہلیہ کی وفات پربھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ۔