ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، باب دوستی دوسرے روز بھی بند 

چمن: پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور فورسز ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، جب کہ باب دوستی  دوسرے روزبھی بند رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے کے  بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا جو  دوسرے روز بھی بند رہا، باڈر پر درپیش مسائل کی حل کے لیے فلیگ میٹینگ ہوئی تھی،  جو بے نتیجہ اختتام پزیر ہوگئی تھی۔ سیکیورٹی حکام نے  بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کلی شیخ لال محمد کے مقام پر باڑ کو اکھاڑنے کی کوشش کی تھی، پاکستانی فورسز نے انہیں للکارا، اور انہیں باڑ اکھاڑنے سے منع کیا، تاہم دوسری جانب سے پاکستانی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، اور پھر دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد باب دوستی کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں