ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی اسکوررنگ ہیڈ ثاقب عرفان عہدے کا ناجائز فائدہ لینے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کے اسکوررنگ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ثاقب عرفان اپنی نوکری سے انصاف نہیں کررہے ہیں۔اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سلیکٹیڈ لوگوں کو اسکوررنگ کے لیے میچز میں بلایاجاتا ہے۔ جنید غفور نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان آئی ہے۔ جس کے راولپنڈی اور کراچی میچز کے لیے پی سی بی کے اسکوررنگ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ثاقب عرفان نے عارفمجیدعارف کو اسکور ررکھنے سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ عارف جنید عارف ایک بہترین اور تجربہ کارٹیسٹ اسکورر ہیں۔ کراچی میچز کے حوالے سے ثاقب عرفان کھلم کھلا اعلان کرتے نظرآتے ہیں یہاں وہی اسکورر ہوگا جو میری مرضی سے آئے گااور یہ کام انہوںنے کرکے بھی دکھایا ہے۔ عارف مجید عارف کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ ایک تجربہ کارٹیسٹ اسکورر ہیں،جنہیں ثاقب عرفان نے پی ایس ایل سے تو پہلے ہی آئوٹ کردیا اب کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے بھی اپوائنٹ نہیں کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید غفور نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری انکوائری کرکے ثاقب عرفان کے خلاف کارروائی کریں اور عارف مجید عارف کو ان کا جائز حق دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں