ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فیضان نے 15 پر کال کی تھی کہ میرے ساتھ واردات ہوئی اور دو ڈاکو مجھ سے رقم لے کر فرار ہوگے ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے  تحقیق کی تو کالر فیضان جھوٹا نکلا اس نے بلاوجہ جھوٹی کال کرکے پولیس کو تنگ کیا۔

ملزم فیضان کے خلاف جھوٹی و بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہی 15 ہیلپ لائن پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں