ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوشیار: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل ہی  اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے78پیسےمقرر کی گئی ہے،قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا۔

خیال رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے93 پیسے رہی جبکہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں