اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سویڈش ٹیکنالوجی فرم ایرکسون نے دہشت گرد تنظیم داعش کو سال 2014 میں عراقی شہر موصل میں 20 ملین کرونا رشوت دی تھی۔
سویڈش سرکاری ٹیلی ویژن ایس وی ٹی نے ایرکسن کے تحریری پیغامات کو نشر کیا ہے۔
ان دستاویز کے مطابق سال 2014 میں داعش کے کمانڈر نے ایرکسون کے سی ای او سے رابطہ کرتے ہوئے ’علاقے میں اپنی کاروائیاں‘ کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا۔
جس پر ایرکسون فرم نے داعش کو 20 ملین کرون بھیجے۔
ایرکسون فرم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان الزامات کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بیان میں یہ دلیل دی گئی کہ تحقیقات کے نتیجے میں کئی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایرکسون کا کوئی ملازم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں براہ راست ملوث تھا۔