ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی تعمیرات کیس، ڈائریکٹر ایس بی سی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی ایریا بلاک 9 میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر عدالتی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف بی ایریا بلاک 9 میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، احکام پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم ہوگئی۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 2018 میں متعلقہ حکام سے غیر قانونی تعمیرات پر جواب طلب کیا تھا، طلبی کے باوجود ڈائریکٹر ایس بی سی اے پیش ہورہے ہیں نہ جواب جمع کرارہے ہیں، طلبی پر ایس بی سی اے ڈائریکٹر کے بجائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے عدالت میں پیش ہوا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ڈائریکٹر ایس بی سی اے خود کیوں نہیں آیا؟ اتنا بڑا آدمی ہے کہ عدالت کے طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہوگا؟ عدالت نے عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے 9 مارچ کو ڈائریکٹر ایس بی سی اے وسطی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،عدالت نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں