ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:46مقدمات میںملوث 2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔ ٹنڈوجام پولیس نے ٹنڈوقیصر لنک روڈ کے قریب ملزم ذیشان جہیجو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے حیدرآباد سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس مقابلے، منشیات ، اسلحہ اور دیگر جرائم کے 29 مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ، جبکہ مارکیٹ پولیس نے عرفان شیخ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلی،ملزم منشیات، چوری، ڈکیتی، اسلحہ کے 17مقدمات میں ملوث ہے۔ سٹی پولیس نے رسالہ روڈ کے قریب سے احسان علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 200مین پوریاں برآمد کرلیں۔ ادھرپھلیلی پولیس نے ضمیر حسین کو گرفتار کرکے 380 گرام چرس برآمد کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں