ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کی آمد پر مقام ابراہیم کی صفائی

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری کے لیے حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خصوصی تیاریاں شروع کردیں۔ امور حرم کے نگران ڈاکٹرسعد محیمید نے بتایا کہ رمضان المبار کی آمد کے موقع پر مقام ابراہیم کی صفائی اور اس کی ضروری دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظام چلانے کے لیے ایک مستند اور خصوصی تکنیکی ٹیم دن رات ایک کررہی ہے ۔ مقام ابراہیم کی وقتاً فوقتاً دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کی جاتی تھی۔ اس کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مقام ابراہیم کی شکل مربع ہے اور درمیان میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں