کوٹری/حیدرآباد( جسارت نیوز )حیدرآباد کنگفو اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈس ویلی اسکولز سسٹم و حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی زیر نگرانی کنگفو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اکیڈمی کے ہیڈ سیفو سید سلمان حیدر جعفری کی نگرانی میں طلباء و طالبات نے مختلف اقسام کی ٹائلز بریکنگ، تائولوز اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک پرویز احمد شیخ تھے جنہوں نے اسکول ہیڈ میڈم زہرہ سولنگی، ڈپٹی ہیڈ ناظمہ سبحان،سیکشن ہیڈ سارہ گل حسن،اسپورٹس ٹیچر ظہیرالدین اور چیف آرگنائزر سید سلمان حیدر جعفری کے ہمراہ ٹرافیاں و اسناد تقسیم کیں۔قبل ازیں کمپیوٹر ٹیچر نثار احمد اور دیگر ٹیچرز نے مہمانوں کو اجرک و اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔ کمسن طالب علم محمد طہہ کی جانب سے کنگفو اکیڈمی اور IVSS کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے پر مہمان خصوصی نے انہیں اجرک پیش کرکے شاباش دی۔