حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد عارف کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر انتظام ایکسپو سینٹر میں منعقد ہ دو روزہ چو ڑی سازی اور دستکا ری نمائش کے دورے پر ڈپٹی ڈائریکٹر TDAPعاشق حسین کھو سو کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے گفتگو میں کہا کہ چو ڑی اور دستکا ری نمائش سے ان شعبوں سے وابستہ تاجروں اور ہنر مندوں کو فائدہ پہنچے گا ، چو ڑی سازی کے شعبے میں خواتین اور مرد ورکر زکا روزگار وابستہ ہے ، جبکہ دستکا ری کے شعبے میں خواتین کی بڑی تعداد بچوں کفا لت کر رہی ہیں ، سندھ کی ثقافتی دستکا ری اور گلاس بینگلز امریکا ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات میں یکساں مقبول ہیں ، حیدرآباد چیمبر کاروبار سے وابستہ خواتین کی بر آمدات میں حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، حیدرآباد چیمبر کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس قسم کی نمائشوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ، تاجروں نے یونیورسٹی کی طرف سے لگائے گئے آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اسٹالوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد یوسف میمن ،عبد الستار خان اور شوکت علی سومرو بھی موجود تھے ۔