ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرینس آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے گورچوپ، تربت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف آئی بی او آپریشن کیا۔

علاقے میں آپریشن کا جب آغاز کیا گیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروہ کے کمانڈر حاصل ڈوڈا اور وشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں