ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب تبدیل نہیں ہوگا ، وزیرا عظم، مائنس بزدار ہر ہی بات ہوگی، ترین گروپ

اسلام آباد/لاہور( نمائندگان جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔اسلام آباد میں حکومت کے حامی یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، میڈیا پر نہیں آتے مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، عثمان بزدار کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ ادھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام دیا ہے کہ علیم خان بطور وزیر اعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے، علیم خان قابل قبول نہیں، ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ دوسری
جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ ترین گروپ کے رہنما نعمال لنگڑیال نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہانگیرترین کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، حکومت سے بات چیت مائنس عثمان بزدار کی صورت میں ہی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ علیم خان کو بھی واضح کردیا ہے کہ اب وہ ترین گروپ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور جو فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے اْس پر کوئی اختلاف نہیں کرے گا۔نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جبکہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے خود سے بھی رابطہ کیا ہے، ترین گروپ کا ہر رکن مائنس بزدار اور اسی صورت میں بات آگے بڑھانے پر متفق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ علیم خان کے وزیراعلیٰ ہونے کا حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے، ہمارا اپنا مینڈیٹ ہے اور ہم قوم اور پی ٹی آئی کی بھلائی کا سوچ کر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، یہ کوئی بغاوت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں