ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا گیا

صوبہ بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کیچ تربت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں آی جی میں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشرئ رند ، پارلیمانی سیکریٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبیں شیران کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سمیت مکران ڈویژن کے قبائلی عمائدین طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور ،بشری رند، ماہ جبین شیران نے کہا کہ بلوچستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا کیچ تربت میں تعلیمی سیشن کا آغاز نہ صرف مکران ڈویژن بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخ ساز ہے۔
گرلز کیڈٹ کالج کے منصوبے کو مشترکہ طور برادر ملک متحدہ عرب امارات کے فنڈنگ اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاک فوج کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں