ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر وفاقی وزراء سمیت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 2014کے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خان خٹک، وفاقی وزیر برائے ترقی ، منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر سمیت تما م نامزد ملزمان کو بری کردیا۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے تعلق رکھنے والے60کے قریب ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت پہلے ہی وزیر اعظم عمران خان کو کیس سے بری کر چکی ہے۔جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کوپیش نہ ہونے کی بناء پر اس کیس میں اشتہاری قراردیا گیا۔ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف محفوظ شدہ فیصلہ منگل کے روز سنایا۔ مقدمہ کے دیگر نامزد ملزمان میں شوکت علی یوسفزئی، عبدالعلیم خان، سردار جہانگیر خان ترین،سینٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر اعجاز چودھری اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر شامل ہیں۔ تمام ملزمان کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں اورپولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے درخواستوں کی حمایت کی گئی تھی ۔ پارلیمنٹ حملہ کیس 30اگست 2014کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کا ٹرائل چھ سال سے جاری تھا اور ملزمان کی جانب سے عدم ثبوت کی بناء پر کیس سے بری کرنے کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں